اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ یمن کے جنوب میں مسلح افراد نے فوج کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے یمنی حکام نے خبر دی ہے کہ مسلح افراد نے آج یمن کے جنوب میں واقع ساحلی شہر " مکلا" میں ایک فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ "مکلا" یمن کے صوبے حضر موت کو ایک اہم ساحلی شہر ہے اور یہ شہر اس علاقے میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ یمن کے جنوبی علاقے میں مسلح افراد کی سرگرمیوں کی وجہ سے وہاں کے شہریوں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ یہاں کے عوام دہشتگردی کے سد باب کے لئے کئی مرتبہ مظاہرے بھی کر چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 468289
یمن کے جنوب میں مسلح افراد نے فوج کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔